چاہتی ہوں ہانیہ عامر میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لیں: راکھی ساونت

ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی معصومانہ اور تفریحی باتوں کی تعریف کی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کمنٹ میں کہا کہ مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کر لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا اور پاکستانی بیوٹی ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔