اسلام آباد:(بیورورپورٹ) خشک سالی سے زراعت متاثر ، بیماریوں کا بھی خطرہ ہے، چیف میٹرولوجسٹ نے خبر دارکردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ افضال نے کہارواںسال خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یکم ستمبر 2024 سے 26 مارچ 2025 تک 42 فیصد کم بار شیں ہوئیں،آگے بھی بارشیں بہت کم دیکھ رہے ہیں،خشک سالی کاالرٹ جاری کردیا، فصلوں کےلئے کم پانی زراعت کو متاثر کرے گا، جنگلی حیات پر منفی اثرات ہوں گے، پانی کی کمی سے بیماریاں بھی متوقع ہیں۔
افضال نے کہا عید کے دنوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے،بڑے شہر گرمی کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوں گے، گلیشئرز پگھلیں گے، تربیلا اور منگلا ڈیموں میں ذخیرہ شدہ پانی کی شدید قلت ہے۔
خشک سالی سے زراعت متاثر ، بیماریوں کا بھی خطرہ ہے،چیف میٹرولوجسٹ

















