اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کےساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے مخالفین ڈھنڈورا پیٹتے رہے منی بجٹ آئے گا مگرنہیں آیا،تنخواہ دار طبقے اورعام آدمی نے بوجھ برداشت کیا،گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب اضافی وصول کئے ،ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا طویل جدوجہد ہے، قرضوں کو ختم کرکے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہوگا،پاکستان جلد اپنا کھویا مقام حاصل کرےگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہادن رات کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی ملی،آئی ایم ایف معاہدوں سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی انتھک محنت سے اتنا جلد ہدف حاصل ہوا،دہشتگردی ،مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومتی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہاآئی ایم ایف نے کہا ہدف کو کم کر دیتے ہیں میں نے کہا نہیں، مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ہدف کو 12.3 پر لے کر آئے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہے، تنخواہ دار طبقے نے محصولات کی وصولی میں کلیدی کردار ادا کیا،عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کھربوں روپے کے ہیں،معاملات نمٹانے کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا،34 ارب ریکور کرلیے،آئی ایم ایف پروگرام میں 1.3 بلین ڈالر آر ایس ایف کی مد میں بھی شامل کیے گئے ، نائب وزیر اعظم، وزیر خزانہ، دیگر متعلقہ وزراءاور ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئی ایم ایف کےساتھ طے پانے والے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔
شہبازشریف نے کہامحصولات کی وصولی میں گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد اضافہ خوش آئند ہے، محصولات وصولی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے،ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنار کرنا لمبی جدوجہد ہے، انتھک محنت سے کام کرتے رہے تو پاکستان ضرور ترقی کرے گا، قرضوں کو ختم ،ترقی کا راستہ بنانا ہے، مشکل اور لمبی کوشش ضرور ہے لیکن ضروری ہے امن قائم ہو، قرضوں کو ختم کرکے اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہافیس لیس انٹریکشن پر بھی کام ہو رہا ہے ،چینی سیکٹر کی نگرانی کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا، چینی کی سیلز ٹیکس چوری پر قابو پانے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،رمضان پیکیج کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراءکیا گیا، 20ارب میں سے60فیصد رقم تقسیم کردی،مخالفین ڈھنڈورا پیٹتے تھے منی بجٹ کے بغیر آئی ایم ایف آگے نہیں بڑھے گا، سب سے پہلے پنجاب نے قانون سازی کی پھر باقی تمام صوبوں نے وفاق کا بھرپور ساتھ دیا،حکومتی کارکردگی نے آئی ایم ایف کو حیران کردیا،ٹریبونلز کےلئے کارپوریٹ لائرز، چارٹرڈ اکاﺅٹنٹس کسی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ سسٹم کے تحت منتخب کئے جارہے ہیں، ٹریبیونلز میں تعیناتی کےلئے سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں شفاف نظام بنایا، سیمنٹ ، تمباکوسمیت ہر سیکٹرکو اب ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل ہونا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہاٹیکس دینے سے ہی ملک چلتے ہیں ،قرضوں کا حصول خوشی کا مقام نہیں ، قرضے ختم کرکے اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہوگا،پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرےگا،امن و ترقی لازم وملزوم ہیں،دہشتگردی کے خاتمے ، امن کے قیام سے ہی ترقی کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















