شوکت عزیز صدیقی نے سرکاری عہدہ چھوڑنے کیلئے نوٹس دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن عہدہ چھوڑنے کےلئے ایک ماہ کا نوٹس دےدیا ۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی سربراہی چھوڑنے کےلئے نوٹس دیتے ہوئے شو کت عزیز صدیقی نے لکھابدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا،ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، 3ماہ کے دوران کارکنوں کو تیز ترین انصاف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی گئی، یہی وجہ ہے این آئی آر سی میں زیر التوا کیسزکی تعداد تیزی سے کم ہوئی،چیئرمین این آئی آر سی نے معاہدے کی منسوخی کےلئے صدر کو بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔