چینی کی قلت ہے نہ ہوگی،قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے ملک میں چینی کی کوئی قلت ہے نہ ہوگی،قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں ،رانا تنویر کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دےدی

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159 روپے ہوگی اور یقینی بنایا جائے گا چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے سے زائد نہ ہو، 274 سستے بازاروں میں چینی 130 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے،ملزمالکان کرشنگ سیزن بروقت شروع کریں گے، آئندہ سال کرشنگ سیزن یکم نومبرسے شروع ہوگا، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔