بلوچستان دل کے قریب ،دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دینگے، صدر مملکت

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)صدرآصف زرداری نے بلوچستان میں ترقی و پائیدار امن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

آصف زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا ،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں،صورتحال واضح ریاست کو رہنا اوردہشتگردی کےخلاف جنگ جیتنی ہے،انسداد دہشتگردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔

آصف زرداری نے کہابلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی و پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو سکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے۔