اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس منصور علی شاہ نے کہاہے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بہت کچھ اپنانا ہوگا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاجسٹس منصور علی شاہ نے کہا موسمیاتی تبدیلی کا ماہر نہیں ،میرا نقطہ نظرجج کی نظر سے ہو گا، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، کاربن مارکیٹ کی بہت ضرورت ہے، کیا مارکیٹ بیس ٹولرز ضروریات پوری کریں گے؟،ملکی مستقبل اور عوام کو دیکھ کر پالیسیوں کو دیکھنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو ہیٹ ویووز،گلیشیرز کے پگھلاو ، صحت کے مسائل کا سامنا ہے، دیکھنا ہو گا گرین انرجی کی جانب کیسے جانا ہو گا۔
جج سپریم کورٹ نے کہا کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اپنا کر میتھین میں کمی لانا ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کےلئے بنائے گئے ٹولز کو اپنا کر بہتری آ سکتی ہے، ایڈیپٹیشن کریڈٹ سے ہیٹ ویوو اور سیلابوں سے بچا جا سکتا ہے، پاکستان کو ڈائریکٹ کلائمیٹ فنانس کی ضرورت ہے۔
موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے بہت کچھ اپنانا ہوگا،جسٹس منصور علی شاہ



















