حیدرآباد:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے موجودہ ملکی صورتحال پر اے پی سی بلانے کامطالبہ کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا واقعات تسلسل کےساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے اور کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے،ایم کیو ایم نے سب سے پہلے جاگیر داروں ، وڈیروں کےخلاف آواز اٹھائی،پاکستان کے مستقبل کا کوئی فریم ورک مرتب کرنا ہوگا،ایکشن نہیں پلان کی ضرورت ہے،ایوانوں میں عوام کے دکھ اور درد کا مداوا کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
موجودہ صورتحال پر اے پی سی بلائی جائے،خالد مقبول صدیقی

















