لاہور:(اپنے رپورٹر سے)صوبے کے 62فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن،انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوامی سروے کی رپورٹ جاری کردی۔
سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے لی گئی،پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہاگیا۔
روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے ناراض دکھائی دئیے،57 فیصد شہریوں نے صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا ،17فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی۔
24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا،مریم نواز کی کارکردگی سے صوبے کے 59 فیصد شہری خوش ، 16 فیصد ناراض نظر آئے ،24 فیصد نے کارکردگی کو قابل قبول قرار دیا،57 فیصد شہریوں نے ایک سال میں مریم نواز کو صوبے کے اہم عوامی مسائل اور گورننس کے چیلنجوں کو مو¿ثر انداز میں حل کرنے میں بھی کامیاب بتایا، البتہ 36 فیصد افراد نے ناکام قرار دیا۔
62فیصد شہری پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن

















