کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ اسمبلی نے بھی بلوچستان میں ٹرین پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
حکومتی و اپوزیشن اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قراراد میںدہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت ،یرغمالی مسافروں کی بحفاظت بازیابی کےلئے کیے گئے ملٹری آپریشن کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیاجاں بحق ہونےوالے معصوم شہریوں کے اہلخانہ کےساتھ ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے پاک فوج اور حکومت ہمہ وقت چوکنا ہیں، ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔
سندھ اسمبلی ، ٹرین پر حملے کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ منظور

















