سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم ،عمر ایوب سے پوچھ گچھ،علیمہ دوبارہ طلب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم،عمر ایوب کی جے آئی ٹی میں پیشی،علیمہ خان کو دوباہ طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب سے سوشل میڈیا پوسٹ پر پوچھ گچھ کی گئی،اپوزیشن لیڈر نے آئی جی اسلام آباد سے کہا میں نے ایف آئی آر میں آپ کو نامزد کیا ہوا ہے، کیسے جے آئی ٹی کا حصہ بن سکتے ہیںتحقیقات کا معاملہ مجھے تحریری شکل میں دیا جائے، سوشل میڈیا سے ہی مواد اکٹھا کیا گیا ،سوال اور ثبوت فراہم کریں، میرا کام ہی اپوزیشن کرنا ہے اگر اختلاف نہ کروں تو کیا کروں؟،جے آئی ٹی کی جانب سے کوئی بھی سوال نامہ دینے سے انکار کر دیا گیا،عمر ایوب نے کہا سوال نامے محض ہوائی فائرنگ ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا ،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔