ملازمین کو تنخواہیں، پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31مارچ یا یکم اپریل کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری ملازمین کو 27مارچ کو تنخواہیں،پنشن ادا کی جائے گی،کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا۔