ٹانک: (مشرق نیوز) جنڈولہ میںایف سی قلعہ پر خودکش حملہ ناکام ،سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو ہلاک کر دیا،رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی،فورسز نے چیک پوسٹ کے باہر گیٹ پر خوارج کو ٹھکانے لگایا،2 جوان زخمی ہوگئے۔
جنڈولہ، فورسز نے ایف سی قلعہ پر حملہ ناکام بنا دیا، 10 خوارج جہنم واصل



















