ٹرین حملے میں افغان سرزمین کا ا ستعمال ، دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے،پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کیا ہے ٹرین حملے میں افغان سرزمین ا ستعمال ہوئی ، دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، افغان حکومت ذمہ داروں کےخلاف کارروائی اور پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے ،واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ، افغان حکومت کےساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن دہشتگردی بنیادی مسئلہ ہے، بھارتی حکام کی جانب 2کشمیری تنظیموں کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، بھارت پر زور دیتے ہیں کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ہٹائے۔

شفت علی خان نے کہاامریکہ میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں،اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے ،امریکہ سے رابطے میں ہےں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے امدادروکنے کے عمل کی مذمت کرتے ہےں، اسرائیلی اقدام کا مقصد امدادی تنظیموں کی سرگرمیوں کوروکنا ہے، عالمی برادر ی اسرائیلی مظالم کو روکنے میں کردارادا کرے۔