سب کچھ کرنے کو تیار ،ریاست اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے،سرفراز بگٹی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا تشدد کو تشدد سے ختم اور عام بلوچستانی کو گلے لگائیں گے،ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، سب کچھ کرنے کو تیار ہےں،معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکاہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں،کب تک پاکستان توڑنے کی باتیں برداشت کریں گے،حالات پر کنفیوژن دور کرنا پڑے گی۔

بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا ایک تو معصوموں کا خون بہا رہے ہیں اور دوسرے ٹی وی پر باتیں کر رہے ہیں ابھی تک ریاست نے لڑنا شروع نہیں کیاوہ آپ کو مار رہے ہیں آپ جرگہ کرنے کی بات کر رہے ہیں،بندوق اٹھانے اور ریاست کو توڑنے کی بات کرنے والوں کاقلع قمع کریں گے،بلوچستان میں کون قتل و غارت کررہا ہے؟ نام لینے سے کیوں گھبراتے ہیں؟ ۔

سرفراز بگٹی نے کہاعام بلوچ کو تو گلے لگایا جائے گا لیکن دہشتگردوں کو نہیں چھوڑینگے،بلوچ تاریخ دلیری ، مہمان نوازی سے بھری پڑی ہے، کون سی تاریخ ہے آپ نہتے لوگوں پر حملہ کرتے ہیں،200لوگوں کے مسلح جتھے کےخلاف آپریشن نہ کریں تو کیا کریں ، ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر بلوچستان میں دہشتگردی کی جارہی ہے ،سکیورٹی فورسز نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،شہدا کا خون راہیگاں نہیں جائیگا، بلوچستان میں امن کا سورج ضرورطلوع ہوگا۔