عمران خان ! اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟،عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے دہشتگردوں کے پلڑے میں ڈال دینا قابل مذمت ہے۔

عرفان صدیقی نے بیان میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاجعفر ایکسپریس پر حملے اور مسافروں کے اغوا کی مذمت کی بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن، خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا نہایت ہی افسوس ناک ،قابل مذمت ہے،اٹھتے بیٹھتے دوسروں کواپنی حدود یاد دلانے والے کی اپنی بھی کچھ حدود ہیں یا نہیں؟۔