پی پی کےساتھ طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کرینگے،وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی پی کےساتھ طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کرینگے،وزیراعظم شہبازشریف کی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کرنےوالے وفد کو یقین دہانی،اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاپولیس گردی جاری ہے، سال گزر گیا مگر پنجاب کی سطح پر ن لیگ ، پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کا احساس ہی نہیں ہورہا، کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے متعدد باراجلاس ہوئے مگر معاملات طے کرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیاجارہا، پنجاب میں حکومتی سطح پر کوئی کوآرڈی نیشن نہیں ۔

گورنر پنجاب کی جانب سے صورتحال سامنے رکھے جانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اور سعد رفیق کو معاملات حل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا اتحادی حکومت میں ہیں،وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہااگرکوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو گورنرپنجاب آپ مجھ سے رابطہ کریں تمام معاملات حل ہوں گے۔

شہباز شریف نے گورنر ہاو¿س میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایت کردی ،ن لیگ ،پیپلز پارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ ،پیپلز پارٹی کی قیادت پاور شیئرنگ فارمولے پر عمل درآمدیقینی بنانے پر بات کرے گی،صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، پولیس بیوروکریسی میں تبادلے،ایڈووکیٹ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر مطالبات بھی ہیں۔