لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشتگردبزدلانہ کارروائیوں سے امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے،بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں،دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔
دریں اثناقائد ن لیگ نوازشریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور ، پارلیمانی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ایاز صا دق نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور 16ویںقومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج ،ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاعوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں،سپیکر قومی اسمبلی نے بطورکسٹوڈین آف دی ہاو¿س حکومت ، اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کےلئے موثر کردار ادا کیا تاہم پی ٹی آئی کی ضد ، غیر لچکدار روئیے کی وجہ سے مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔
قائد ن لیگ نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہامضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام و عوامی فلاح و بہبود کےلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
دہشتگردبزدلانہ کارروائیوں سے امن سبوتاژ نہیں کرسکتے،نوازشریف



















