پانی پر پراپیگنڈے کو صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے پانی پر پراپیگنڈے کو صدر زرداری نے دفن کردیا۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا صدر زرداری کےلئے پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے، وہ ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والا شخص ملک کو محفوظ کرنے کی بات کرتا ہے،صدر زرداری کا کوئی سیاسی دشمن نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا حکومت نہیں اتحادی ہیں مگر صدر کہتے ہیں کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان یا فیڈریشن کو نقصان پہنچے، صدر مملکت نے تقریر میں بڑاواضح بتادیا نہروں کے منصوبے پر یکطرفہ پالیسی پرحکومت کےساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے، صدر نے پروپیگنڈے کو تقریر میں دفن کردیا۔