راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے ادارے اپنے ہیں،رابطوں پر کوئی شرم نہیں،کبھی نہیں کہوں گااسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں، رابطے ہوتے ہیں بالواسطہ اور بلاواسطہ بھی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا عدالتی فیصلوں کی توہین کی جا رہی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،ایک جنریشن کے لیڈر بھٹو کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی 3 جنریشنز کے لیڈر ہیں کیسے ختم کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکسی ادارے سے لڑائی نہیں، سب کو آئین کی حدود میں رہنا پڑے گا،عوام ،اداروں کے مابین فاصلے نہیں بڑھنے چاہئیںاگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم دو قدم آگے بڑھیں گے، نہیں کہوں گا کے پی میں امن و امان کی صورتحال پر صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں، کے پی میں حالات افغان ، خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں۔
ادارے اپنے ہیں ،رابطوں پر کوئی شرم بھی نہیں:جنید اکبر

















