پشاور: (بیورورپورٹ) عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر اظہار برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس صاحبزادہ اسد نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا،جسٹس صاحبزادہ اسد نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا ہم نے کیس سنا، آپ لوگوں نے کہا جانے کی اجازت دی جائے گی، جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہوں اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں،جسٹس صاحبزادہ اسد نے کہا ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے۔
عدالت نے استفسار کیا آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں۔
قبل ازیں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی،درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں، عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا۔
سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت پر برہم

















