حکومت اپوزیشن اتحاد کےخلاف ثابت قدم رہے گی، عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے حکومت اپوزیشن اتحاد کے خلاف ثابت قدم رہے گی، یقین ہے اہم جماعتیں جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی انتشار پسند سیاست سے گریز کریں گی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاجمہوری سیٹ اپ میں تعطل نہیں ہونا چاہیے ،فضل الرحمن،اچکزئی سمجھددار سیاستدان ہیں،ہمیشہ جمہوری اقدار کو ترجیح دی،پی پی کی زبردست سیاسی جدوجہد کو تسلیم کرتے ہیں،تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائےگا۔