تجاوزات کیخلاف آپریشن ،سیون سٹریٹ بازار میں شیڈمسمار

لاہور:(اپنے نمائندے سے)ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کی ہدایات پر والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او سبطین رضا کی ٹیم نے غیرقانونی تجاوزات کےخلاف دبنگ آپریشن کر دیا۔

والٹن کنٹونمنٹ بورڈ انکروچمنٹ عملے نے گز شتہ روز سیون سٹریٹ بازار میں شیڈمسمارکرتے ہوئے والٹن روڈ ،نشاط و مریم کالونی کی گلیوں میں غیر قانونی تجاوزات کےخلاف آپریشن کرتے ہوئے بھاری جرمانے اور سامان قبضہ میں لے لیا ،اس موقع پر کرنل فرخ مصطفی نے کہا ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کے حکم پر سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا کے ہدایات پر انکروچمنٹ عملہ دن رات کام کر رہا ہے، جلد پورے علاقے کو غیرقانونی تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا۔