”قانون کی بالادستی ، بنیادی انسانی حقوق“کے عنوان سے ورکشاپ
کراچی :(بیورورپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی براے انسانی حقوق کی چیئرپرسن فرزانہ برنی نے”قانون کی بالادستی اور بنیادی انسانی حقوق“کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
فیڈریشن ہاﺅس کے سینئر وائس پریزیڈنٹ، گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی ایئرلائن کے چیئرمین حنیف گوہر، ممتاز قانون دان ضیااعوان ایڈووکیٹ، لبنیٰ ٹوانہ ایس ایس انویسٹی گیشن ایسٹ، وومن چیمبر آف کامرس کی ناہید مسعود، شکیل بیگ چیئرمین کنزیومر رائٹس، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سماجی کارکن قیس منصور شیخ، رضیہ دانش ایڈووکیٹ، کراچی بار کونسل کے مزمل قریشی ایڈووکیٹ، زاہد سومرو ایڈووکیٹ، دعا لطیف ایڈووکیٹ، ثوبیہ ایڈوکیٹ، شعیب برنی، آفاق فاروقی، اے پی ایم ایل کی حمیدہ خان، پاکستان کے پست قامت عبدالمجید، شہزاد قریشی اور میری پہچان پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات نعیم اصطفے نمک والا نے شرکت کی، میزبانی کے فرائض خالد اظہر ایڈووکیٹ نے انجام دئیے۔


















