خواتین کی تعلیم کے حق میں بیانیے پر حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی ذرائع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ )دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیا اور مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مولانا حامدالحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا،بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئیں،دھماکہ غمازی کرتا ہے فتنہ الخوارج ،پیروکاروں اور سہولت کاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔