مصطفی نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف،کار سرکار مداخلت کیس میں باعزت بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مصطفی نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف،ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار مداخلت کیس میں باعزت بری کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ،مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیاجاتاہے۔