کیا کفایت شعاری پالیسی صرف غریب کیلئے ہے؟،پیپلز پارٹی کابینہ میں توسیع پر نالاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کیا کفایت شعاری پالیسی صرف غریب کیلئے ہے؟پیپلز پارٹی کابینہ میں توسیع پر نالاں،حکومت پر تنقید کے نشتر برسادئیے۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک طرف وزرا یقین دہانی کرا رہے ہیں ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں،قومی اسمبلی اور سینٹ میں یقین دہانی کرائی گئی فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی،ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینے سے حکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے، کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کےلئے ہے ،بیروزگار کرکے چولہے بند کیے جارہے ہیں۔

ترجمان پی پی نے سوال کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟ ،وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے،پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کےخلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔