خودکش حملے میں شہید مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر

نوشہرہ:(مشرق نیوز)خودکش حملے میں شہید ہونےوالے مولانا حامد الحق حقانی سیاستدان ، اسلامی سکالر،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین تھے، 1968 میں اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں پیدا ہوئے، شمار دارالعلوم حقانیہ کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

مولانا حامد الحق حقانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 نوشہرہ 2 سے 2002 کاالیکشن جیتے،10 اکتوبر 2007 تک 12ویں قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعداحتجاجاً استعفیٰ دیا،نومبر 2018 میں اپنے والد اور دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد جمعیت علما اسلام (س) کی باگ ڈور سنبھالی،نوشہرہ کے قریب واقع اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ کو مولانا عبدالحق حقانی نے ستمبر 1947 میں قائم کیا،سربراہی بعد میں مولانا سمیع الحق کے ذمہ آئی۔

ذرائع کے مطابق مقتول مولانا حامد الحق حقانی مذاکرات کیلئے افغانستان جانے والے پاکستانی وفد کا حصہ تھے،دارالعلوم حقانیہ کے قابل ذکر سابق طلبا میں امیر خان متقی، عبداللطیف منصور، مولوی احمد جان، ملا جلال الدین حقانی، مولوی قلم الدین، عارف عارف، اور ملا خیر خیرخواہ جیسی نمایاں طالبان شخصیات شامل ہیں۔