صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی پر تیزی سے کام ہورہا ہے:عظمیٰ بخاری
لاہور: ( اپنے رپورٹر سے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پی ایف یو جے کا آزادی صحافت و صحافیوں کی جدوجہد میں مرکزی کردار ہے،پنجاب حکومت آزادی صحافت ،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صحافی برادری کےلئے تاریخی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا پنجاب کے پریس کلبوں کو پہلی مرتبہ تاریخی گرانٹ جاری کی گئی،مریم نواز کا ویژن ہے ہر صحافی کے پاس اپنا گھر ہو،ویژن کے تحت صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

















