اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس جاری کردئیے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے درخواست پر سماعت کی، شہری گل خان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرداخلہ محسن نقوی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی گئی، گل خان کا بیٹا مبینہ طورپر26 نومبر احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق ہوا تھا،عدالت نے درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔
شہباز ،مریم ،نقوی ودیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نوٹس



















