افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کا دوسرامرحلہ شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) افغان مہاجرین کو واپس بھجوانے کادوسرا مرحلہ شروع،قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بھی اسلام آباد راولپنڈی سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کاآغاز کردیا، افغان شہریوں کی وفاقی دارالحکومت اورراولپنڈی سے منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈ لائن دےدی گئی، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کو 31 مارچ تک دوسرے شہروں اور پھرافغانستان منتقل کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی دستاویز میں بتایا گیا تیسرے ملک جانے کے خواہشمند افغانیوں کے قیام کی اجازت میں 30جون تک توسیع کی جائے گی جبکہ کسی اور ملک کے ویزے کے منتظر افغان شہری بھی اسلام آباد میں نہیں رہ سکتے،دستاویز میں لکھا گیا خفیہ اداروں کی عملدرآمد رپورٹ وزارت داخلہ ہر 15 روز بعد وزراعظم آفس کو بھیجے گی اگر ستمبر تک کسی اور ملک نے ویزے نہ دیئے تو افغان باشندے غیرقانونی تصور ہوں گے۔