سانحہ بلدیہ فیکٹری، مفرور حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی:(بیورورپورٹ) عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کیلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دےدیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری ملزمان حوالگی کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت قتل کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی اور دبئی فرار دیگر ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس میں محکمہ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ جمع کرائی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں جبکہ عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار پر محکمہ داخلہ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی حوالگی کےلئے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔