گورنر کے پی کا بلدیاتی نمائندوں کے حق کیلئے دھرنے کا اعلان


پشاور:(بیورورپورٹ)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بلدیاتی نمائندوں کے حق کےلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا پہلے امن و امان پر کانفرنس کا انعقاد کیا ، بلدیاتی نمائندے جہاں پر بھی کہیں گے میں ساتھ کھڑا ہوں گا،3 سالوں میں بلدیاتی نمائندوں کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، بلدیاتی نمائندوں کا کنونش بلایا تو وزیر اعلیٰ بھی جاگ گئے، وزیر اعلیٰ سے پوچھ لیں کیا چاہیے، وفاق سے پیسے میں لے کر آوں گا، این ایف سی سکیورٹی فورسز کے پیسے آئے لیکن کہیں اور خرچ ہوئے۔

گورنر کے پی نے کہا اگر بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو عید کے بعد آپ کےساتھ مل کر سی ایم ہاوس کے باہر بیٹھیں گے اور تب تک نہیں اٹھیں گے جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے۔