اپوزیشن کا حکومت مخالف اتحاد کو وسعت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گرینڈ الائنس کے اہم رابطے ،ملاقاتیں ،اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاو¿ ڈالے گی،3روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں،اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ ، بی این پی مینگل ،ایم ڈبلیو ایم رہنما ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہوں گے۔

اپوزیشن الائنس کی بزنس کمیونٹی ،بار ایسوسی ایشن ،صحافی برادری سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،دوسری جانب جے یوآئی ترجمان اسلم غوری نے کہاجے یوآئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے جنہیں تکلیف ہے وہی حلقے بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں،بغیر سربراہی فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، فضل الرحمن کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔