اسلام آباد،پشاور :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےعلی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے، رکنے والے نہیں ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہم جمہوریت کےلئے تاریخی جہدوجہد کر رہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں، آئین کی بالادستی کےلئے آواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے۔
رمضان اور رمضان کے بعد بھی تحریک کا آپشن موجود ہے، رکنے والے نہیں ، صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کر رہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ، بانی سمیت جو اسیران ہیں ان کےلئے آگے بڑھنا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا شیر افضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا،شیر افضل مروت نے بد زبانی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دئیے ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا،مذاکرات میں ناکامی کی بڑی وجہ حکومت کے پاس اختیار نہیں ۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















