اسلام آباد (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی کا کشمیری عوام کو خراج تحسین ،قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے،ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔
مزید برآں حکومتی وزرا کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کے دوران پیپلز پارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع نے قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کردیں،پیپلز پارٹی نے رولز 39، 247 اور 2 میں ترمیم تجویز کردی، مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکرٹریز کے اختیارات کو محدود کردیا گیا، وفاقی کابینہ آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی،مجوزہ ترامیم کے تحت ہنگامی صورتحال میں سپیکر کی پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا۔
قومی اسمبلی:کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار دادمنظور



















