نیویارک:(خواجہ فاروق)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ملک میں شہادتیں دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے کا نتیجہ ہیں ،فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے اقدامات کیے جائیں،2017 میں میری بات مانی گئی ہوتی تو پاکستان 5 سال کشکول لے کر نہ پھرتا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہ ہوتا، پاکستان میں اتنی لچک موجود ہے لیکن خود اپنے دشمن بن جاتے ہیں،دہشت گردی ختم ہوگئی تھی مگر اب دوبارہ سر اٹھا چکی ، ہر ہفتے کئی فوجی جوانوں کے جنازے میں پڑھتا ہوں اور کئی جنازوں میں وزیراعظم خود جاتے ہیں، کیوں ہوا؟ اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔
اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 12 فیصد پر آچکا ،اقتصادی اشارئیے بہتر ہورہے ہیں،ہرماہ ہر سیاسی جماعت کہا کرتی تھی ملک ڈیفالٹ کرجائےگا، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اب پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کررہی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا پوری دنیا کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، عالمی مسائل پر بات چیت اور غور و فکر کےلئے جمع ہوئے ہیں، جب بھی امریکہ کا دورہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کو ترجیح دی، ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے، پچھلے 2 سالوں میں دہشتگردی کی لہر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جائزہ لینا چاہیے ایساکیوں ہورہا ہے، دہشتگردی کے باعث پاکستان کو معاشی لحاظ سے بہت زیادہ نقصان ہوا، چاہتے ہیں آنے والی نسلوں کےلئے محفوظ اور ترقی یافتہ ملک چھوڑ کرجائیں، پاکستان کے سفارتی تعلقات کو دوبارہ بہتر کیا، پالیسی اور فیصلہ سازی صرف اور صرف ملک کی بہتری کےلئے ہونی چاہیے۔
دریں اثنا اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان او آئی سی کو اپنا ”بنیادی حلقہ“ سمجھتا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پاکستان اور مسلم دنیا دونوں کےلئے ترجیح ہے،پاکستان او آئی سی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں،غزہ میں سیز فائر پر عملدرآمد کیلئے ڈپلومیٹک راستے اپنانا ہوں گے،غزہ کی بحالی کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، مسئلہ فلسطین کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،دنیاکشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے ،اسلاموفوبیا کےخلاف او آئی سی گروپ اقوام متحدہ میںموثر حکمت عملی اپنائے، اخصوصی ایلچی کی فوری تقرری اور ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















