اسلام آباد:(بیورورپورٹ)26 ویں ترامیم کے دوران غائب پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے گرد گھیرا تنگ،پارٹی نے سماعت کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی،سابق سپیکر اسد قیصر، عون عباس بپی، سردار اظہر طارق پر مشتمل کمیٹی کی پہلی میٹنگ پیر کو ہوگی۔
غائب رہنے والے ایم این ایز میں زین قریشی، ریاض فتیانہ، مقداد علی خان ، برگیڈئیر اسلم گھمن شامل ہیں،سینیٹر زرقا ،فیصل سلیم بھی آئینی ترامیم کے دوران پارٹی سے رابطے میں نہیں تھے، فیصل سلیم کے علاوہ تمام پارلیمنٹیرنز نے شوکاز نوٹس کا جواب بھجوا دیا ، کمیٹی تمام پارلیمنٹیرینز کو سننے کے بعد فیصلہ کرے گی اگر پارلیمنٹیرینز مقرر کئے گئے وقت پر کمیٹی سامنے حاضر نہیں ہوتے تو کمیٹی غیر موجودگی میں فیصلہ سنائے گی۔
26 ویں ترامیم میں غائب پی ٹی آئی اراکین کے گرد گھیرا تنگ

















