چیف جسٹس کی یتیم بچوں سے ملاقات،ساتھ کھانا بھی کھایا

پشاور:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کااہلیہ کے ہمراہ ا یس او ایس ولیج کادورہ،یتیم بچوں سے ملاقات،ساتھ کھانا بھی کھایا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے حیات آباد پشاور میں ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا، اہلیہ بھی ہمراہ تھیں،ولیج کی ڈائریکٹر کوکب بتول قریشی نے بریفنگ دی۔

چیف جسٹس ،اہلیہ نے بچوں سے ملاقات کی ،روزمرہ سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لی،بچوں کےساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ،نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی، چیف جسٹس ، اہلیہ نے بچوں کو نصیحت کی تعلیم میں بہترین کارکردگی دکھائیں تاکہ نہ صرف اپنی ذات بلکہ معاشرے کےلئے بھی مفید ثابت ہوں۔