دہشت گردی، شرپسندی، لاءاینڈ آرڈر، جرائم کا خاتمہ اہم ترین چیلنجزہیں :آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ،ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگرسینئر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع کے ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“میں مجوزہ ترامیم، اضافی نکات پر،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی تشکیل، ورکنگ کے لئے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹی او آرز اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب میں مقیم چینی غیر و ملکی باشندوں، ماہرین اور حساس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔منشیات کے بڑے ڈیلرز، خطرناک کریمنلز کی گرفتاری و سزائیں یقینی بنانا، نوگو ایریاز کا خاتمہ، حساس ایونٹس کی سکیورٹی، تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی رابری، ڈکیتی رابری کے دوران مرڈر اور ڈکیتی رابری کے دوران ریپ کے کیسز کی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے جبکہ وہیکلز چوری، قبضہ مافیا، بین الصوبائی گینگز اور کریمنلز کی سرکوبی کیلئے دیگر اضلاع سے کوارڈینیشن بھی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ کو پرامن اور محفوظ بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں،دہشت گردی، شر پسندی، لا اینڈ آرڈر، جرائم کا خاتمہ اہم ترین چیلنجز، تمام پولیس یونٹس کوارڈینیشن مزید بہتر بنائیں۔ دریں اثناءڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) بریگیڈیئر عظمت شبیرنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ریجنل جی ایم بریگیڈیئر زاہد میتلا، جنرل منیجر پی ایم او کرنل فرخ، جی ایم کمرشل سید عامر جاوید اور بزنس ڈویلپمنٹ مینیجر حسن سجاد خان وفد میں شامل تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی نے ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پنجاب پولیس اور این آر ٹی سی کے درمیان کوارڈینیشن اور ٹیلی کمیونی کیشن ڈویلپمنٹ کے فروغ پر اتفاق رائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کو سیف سٹی پر منتقل کر رہے ہیں۔این آر ٹی سی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس میکانزم کی تشکیل میں بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر نے کہا کہ دہشت گردی، شرپسندی، جرائم کی سرکوبی میں پنجاب پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہیں۔سیف سٹیز پراجیکٹس نیشنل سکیورٹی سے منسلک، امن اور معاشی سرگرمیوں کا پیش خیمہ ہیں۔سیف سٹیز پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل این آر ٹی سی کا بنیادی فوکس ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو ٹیلی کمیونیکیشن آلات، ڈرونز اور تھرمل امیجنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔وفد کو شہدا و غازی والز، میوزیم اور کانسٹیبلری لاوئج سمیت سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی این آر ٹی سی بریگیڈیئر عظمت شبیر کے درمیان سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی لاجسٹکس شارق کمال، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ عمران احمر، ایس ایس پی ٹیلی علی ضیا، اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی آپریشنز سمیت سینئر افسران موقع پر موجودتھے۔