محکمہ پنجاب زراعت کے زیر اہتمام باران رحمت کیلئے نماز استقا کی ادائیگی

لاہور:(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پر موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر محکمہ زراعت پنجاب کے تحت صوبائی سے یونین کونسل کی سطح تک تما م فارمیشنز کے افسران و ملازمین نے خشک سالی کے خاتمے اور باران رحمت کے نزول کیلئے نماز استسقاءادا کی۔

صوبائی سطح پر ایگریکلچر ہاو¿س لاہور میں نماز استسقاءکا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا نماز استسقاءمیں باران رحمت کےلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،باران رحمت ہونے سے صوبہ میں گندم سمیت دیگر فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔