آئی ایم ایف وفد ججوں نہیں، چیف جسٹس سے ملا، وزیر قانون

اسلام آباد: (بیورورپورٹ )وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے آئی ایم ایف وفد ججوں نہیں چیف جسٹس سے ملا، چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کرتے ہیں، عدلیہ کے کچھ پروگراموں کیلئے بین الاقوامی ادارے فنڈنگ کرتے ہیں۔

،سینٹ اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا آئی ایم ایف کو اتنی چٹھیاں لکھی جاتی ہیں عدالتوں میں یہ ہورہا ہے ایکشن لیں،چیف جسٹس سے ملاقات میں آئی ایم ایف والے کسی مقدمے کا پوچھنے نہیں گئے، حدود نہیں کیسز کے میرٹ پر بات کریں۔

جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے شبلی فراز نے کہا پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت پر کرپشن کے سنگین چارجز تھے ،ایسا جانب دار، سمجھوتے والا الیکشن کمیشن کبھی نہیں دیکھا۔