سیکٹر ایف 8، 9انٹرچینج رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے سیکٹر ایف 8، 9انٹرچینج کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام سے منسوب کردیا۔

ترکیہ کے صدر اور شہباز شریف نے وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں شرکت کی، ترکیہ کے صدر نے طیب اردوان انٹر چینج تختی کی نقاب کشائی کی،انٹر چینج کو جناح ایونیو اور آغا شاہی ایونیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا ۔