غزہ،لندن:(مشرق نیوز)حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ،غزہ میں دوبارہ جنگ کاخطرہ ٹل گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہا مصر ،قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرادی،معاملے پر رہنماﺅں نے مصر کا دورہ کیا اور ثالثوں سے مذاکرات کیے ،ثالثوں کی یقین دہانی پر طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی،حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم توڑ گئے۔
دوسری جانب برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد نے کہا فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کےساتھ ٹرمپ کاریویرا منصوبہ قابل قبول نہیں، سعودی عرب کو امریکہ کے ریویرا (ساحلی تفریحی مقام) منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالاجائے۔
شہزادہ خالد نے کہاسعودی حکومت کامو¿قف ہے وہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا، میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہوگی مگر منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے،غزہ کی سرزمین فلسطینیوں کی ہے،امریکہ صورتحال تبدیل کرنا چاہتا ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں۔
غزہ میں دوبارہ جنگ کاخطرہ ٹل گیا،حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ

















