اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی سستی ہونے کی امید ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے آئی ایم ایف کے نہ ماننے کا خدشہ ختم ہوگیا،عالمی مالیاتی فنڈز کی سربراہ نے کہا پاکستان بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان لے کر آئے ضرور غور کیا جائےگا،سعودی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ابوظہبی میں آرمی چیف کےساتھ یو اے ای صدر سے اہم ملاقات ہوئی ،دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر سری لنکا،بوسنیا،کویت کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں مفید رہیں،پاکستانی سرمایہ کاروں نے بڑے دوستانہ ماحول میں مثبت تجاویز دیں، سرمایہ کاروں کو بتایا پاکستان میکرو اکنامک استحکام حاصل کرچکا اب معاشی شرح نمو پر دن رات محنت کرنی ہے، آپ پاکستان آکر تجاویز دیں، غور سے سنیں گے اور عمل پیرا ہوں گے،ڈی پی ورلڈ کا کراچی سے پپری پروگرام تیار ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا صنعتیں تب چلیں گی اور گروتھ تب ہوگی جب کوسٹ آف پروڈکشن کم ہوگی، ایم ڈی آئی ایم ایف نے مثبت جواب دیا،سربراہ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام فورم پر زیر بحث تھا تو بہت سی منفی باتیں کی گئیں،ماضی کی باتوں کو دہرایا گیا۔
وزیراعظم نے کہامیں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ملکر مخالفین کو غلط ثابت کرکے دکھائیں گے،سربراہ آئی ایم ایف نے بہت اچھے انداز میں پاکستانی حکومت کی تعریف کی، حالیہ سالوں میں بین الاقوامی فورم کے سربراہ کے ایسے الفاظ نہیں سنے،آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ،حکومتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ،وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں تالیاں بھی بجوائیں۔
شہبازشریف نے کہانائب وزیراعظم کو ہدایت کردی صوبوں کےساتھ ملکر آئی ایم ایف کے پاس جائیں وہ بات کرنے کےلئے تیار ہیں، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اگر صنعتوں ،معیشت کو توانا کرنا ہے تو محنت کریں اور منصوبہ بناکر لائیں،پرسکون ہونے اور خوشیاں منانے کا وقت نہیں ، مزید محنت، انتھک کوششوں اور راتوں کی نیند قربان کرکے ہی خوشیاں منائی جاسکتی ہیں۔
وزیراعظم نے کہاسعودی عرب پاکستان کا بہترین برادر ملک ، بااعتماد ساتھی ہے، سعودی عرب کی خود مختاری، سلامتی اور جغرافیائی آزادی پر پاکستان کبھی آنچ نہیں آنے دےگا،دبئی سمٹ میں فلسطین پراپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، 50 ہزار فلسطینی شہید،نسل کشی کی بدترین مثال اور کیا ہوسکتی ہے، امید ہے غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیراعظم نے کہاترسیلات زر میں اضافہ اوور سیز کے حکومت پر اعتماد کا عکاس ہے ،اوور سیز کو سہولت دینے کےلئے پر عزم ہیں،لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانیں گئیں، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ،کالے دھندے کو بند ہونا چاہیے۔
دریں اثناوفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی و مذہبی رواداری کی حکمت عملی منظور کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دےدی، پالیسی کے تحت مذہبی رواداری پر ڈائیلاگز و کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، عوامی آگہی مہم بھی چلائی جائے گی،مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کا ایکشن پلان بھی پالیسی کا حصہ ہے، مذہبی رواداری کی حکمت عملی کے تحت نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ، مختلف فرقہ وارانہ تنازعات کے حل کےلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خورو نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلئے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ترجیح ہے،وفاقی ،صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
مزیدبرآں شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کےلئے جوہری توانائی کو فروغ دینے کےلئے آئی اے ای اے کے اقدامات کوسراہا،ملاقات میں کینسر کی تشخیص ،علاج، زراعت، پانی کے انتظام اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
شہبازشریف نے کہاپاکستان نے بطور رکن آئی اے ای اے کےساتھ نتیجہ خیزو باہمی طور پرشراکت داری کوبرقرار رکھا، آئی اے ای اے کے تعاون سے پاکستان نے جوہری توانائی کی پیداوار، صنعتی ترقی، صحت کی دیکھ بھال اور اقتصادی ترقی میں نمایاں پیش رفت دکھائی،ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے دیرینہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہاآئی اے ای اے پاکستان کے ساتھ اسی جذبے سے کام کرتا رہے گا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















