پاکستان امارات مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے روابط پر متفق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،امارات نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع و دیرپا حل کے حصول کیلئے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،دونوں رہنماوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال اور فلسطینی عوام کو آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا،دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔