لاہور:(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کے 10ارب ہتک عزت دعویٰ پر عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس چودھری اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب مالیت کے دعوے کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں،قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ جج صرف 5 کروڑ تک کے ہرجانے دعویٰ کی سماعت کرسکتا ہے،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔
شہباز کاہتک عزت دعویٰ، عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ



















