اسلام آباد (مشرق نیوز) کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، نیپرا کی جانب سے تقیسم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ڈسکوز نے بجلی تقریباً2 روپے فی یونٹ سستی کی درخواست کی ہے جس بجلی صارفین کو 52ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
قیمت میں کمی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی۔ درخواست کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی اور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی۔ آپریشنز اینڈ مینٹی ننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔
اکتوبر تا دسمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا۔دوسری جانب، الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشنوں کو فی یونٹ بجلی 23 روپے 57 پیسے تک فراہم کئے جانے کا امکان ہے، ٹیکسز میں نظرثانی کے بعد چارجنگ سٹیشنوں کو بجلی 39 روپے میں پڑیگی۔ حکومت نے ای وی چارجنگ سٹیشنوں کیلئے نئے نرخ مقرر کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا ہے۔ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر آج سماعت کریگا۔
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان



















