اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشیروزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے کہ 2سینئر ججز کی وجہ سے سپریم کورٹ میں معاملات نہیں چل رہے،ریفرنس پر غورکررہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاججز ہر معاملے میں خط لکھتے اور بائیکاٹ کرتے ہیں،خط میڈیا کو پہلے مل جاتا ، عمل کو کہیں نہ کہیں مس کنڈکٹ سے جوڑ کر ریفرنس لایاجاسکتاہے،آئینی عدالت چاہتے تھے لیکن پی ٹی آئی جے یو آئی کے مطالبے پرآئینی بنچ بنا، جلد الیکشن پربات ہوسکتی ہے لیکن پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرتی۔
مشیر وزیراعظم نے کہاپارلیمانی کمیٹی کے ذریعے دھاندلی اور26نومبرکی تحقیقات کےلئے تیار ہیں،عمران خان خط لکھ کر فوج اور عدلیہ کےخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ،آئی ایم ایف وفد کےساتھ چیف جسٹس کی معمول کی ملاقات تھی،اپریل یا ستمبرمیں طے تھی، کسی وجہ سے نہیں ہوسکی اور اب ہو رہی ہے،میڈیا نے اہمیت دے دی ،کوئی ایسا معاملہ نہیں۔
2سینئر ججز کی وجہ سے معاملات نہیں چل رہے،ریفرنس آسکتا ہے،رانا ثنا

















