اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کسی ستون کے پاوں ہوا میں ہیں تو سبب اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ملکی عدلیہ 26 ویںآئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی،اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے،پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے،کسی ستون کے پاوں ہوا میں ہیں تو سبب اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔
کسی ستون کے پاوں ہوا میں ہیں تو سبب اپنا کھوکھلا پن ہے،عرفان صدیقی

















